Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اُردن میں فلسطینی مقاومت کے حق میں ریلی

اردن [ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن ]صہیونی فوج نے جنین کیمپ کی طرف جانے والی مرکزہ شاہراہوں کو بند کر دیا تھا اور فضائی و زمینی خطرات میں گھرے جنین سے سینکڑوں فلسطینیوں کو نکلنے پر مجبور کر دیا۔

آج اردن کے دارالحکومت “امان” میں جنین کیمپ میں عوامی مزاحمت اور مسجد اقصیٰ کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے جنین میں دو روزہ صیہونی حملے کے خلاف عوامی مقاومت کی حمایت والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر “جنین، شیروں کی کچھار” جیسے نعرے درج تھے۔ یاد رہے کہ صیہونی فوج نے سوموار کی صبح مغربی کنارے کے شمال میں جنین کیمپ پر فضائی و زمینی حملہ کر دیا تھا جو منگل کی شب تک جاری رہا۔ صیہونی فوج نے اپنے بیان میں خود اس بات کا اعلان کیا کہ وہ اڑتالیس گھنٹے سے جنین کیمپ پر عسکری آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز مغربی کنارے کے شمال میں جنین کیمپ پر حملے سے شہید ہونے والے 12 فلسطینیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ فلسطین کی ہلال احمر نے ایک رپورٹ کے ذریعے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جنین کیمپ میں انسانی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔ کیمپ میں بسنے والے افراد کو میڈیسن اور خوراک کی شدید ضرورت ہے جب کہ صیہونی فوج اس کیمپ تک انسانی امداد پہنچنے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

تل ابیب کابینہ اور فوج نے اس عسکری کارروائی کو نہایت ثمر بخش ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن صیہونی میڈیا نے سوموار اور منگل کے روز ہونے والے اس آپریشن میں اپنی حکومت کی ناکامی اعتراف کیا۔ اس حوالے سے عبرانی میڈیا نے بتایا کہ اگر جنین پر سابقہ فوجی آپریشن کامیاب تھا تو اس نئی عسکری کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ جنین شہر اور کیمپ پر حالیہ دو روزہ صیہونی حملہ پچھلے 20 سالوں میں سب سے بڑا آپریشن قرار دیا جا رہا ہے، جس سے فلسطینیوں کی انگنت املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں بھی اس حملے سے متاثر ہوئی ہیں۔ صہیونی فوج نے جنین کیمپ کی طرف جانے والی مرکزہ شاہراہوں کو بند کر دیا تھا اور فضائی و زمینی خطرات میں گھرے جنین سے سینکڑوں فلسطینیوں کو نکلنے پر مجبور کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan