Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان سےالقسام بریگیڈز کے حیفہ یہودی بستیوں پر راکٹ حملے

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اتوار کی شام، لبنان میں القسام بریگیڈز نے شمالی حیفا اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں “شلومی” اور “نہاریہ” بستیوں پر کئی گائیڈڈ میزائلوں کے ساتھ بمباری کی ذمہ داری قبول کی۔

القسام بریگیڈز نے کہا کہ یہ میزائل حملہ غزہ کی پٹی میں ہمارے شہریوں کے خلاف قابض دشمن کی جانب سےقتل عام اور جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

شمالی مقبوضہ فلسطین میں عکا اور خلیج حیفا میں سائرن بج گئے۔

قابض فوج نے 15 میزائل داغے جانے کی تصدیق کی اور دعویٰ کیا کہ ان میں سے 4 کو روک لیا گیا۔

اس کے علاوہ قابض فوج نے اعتراف کیا کہ جنوبی لبنان سے مارٹر گولوں کا نشانہ بننے کے نتیجے میں 7 صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کی جانب سے قابض فوج کی بیرکوں پر بمباری کے بعد 6 آباد کار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت انتہائی نازک ہے۔

حزب اللہ نے اعلان کیا کہ “غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں، اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے اتوار کو 12:25 پر قابض فوج کی ایک لاجسٹک فورس کو نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan