Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الشفاء کمپلیکس میں آکسیجن کی کمی کے باعث 17 مریض دم توڑ گئے

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ میں طبی ذرائع نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں 17 مریضوں کی موت کا اعلان کیا،جس کی وجہ ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے آکسیجن مشینوں نے کام کرنا چھوڑنا بتایا جاتا ہے۔

سرکاری وفا ایجنسی نے الشفاء کمپلیکس میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے بتایا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے ایک شیر خوار، دو انتہائی نگہداشت کے مریض اور دیگر شعبہ جات کے 14 دیگر کل صبح دم توڑ گئے ، جس سے 48 گھنٹوں کے آکسیجن کے ختم ہونےسے فوت ہونے والے مریضوں کی تعداد 32 ہو گئی۔ ان میں چھ قبل از وقت پیدا ہونے والے  بچے،ایک شیرخوار اور 9 انتہائی نگہداشت کےمریض شامل ہیں۔

الشفاء کمپلیکس اب بھی قابض دشمن کے توپخانے اور ڈرونز کے محاصرے میں ہے جو اس کے گردونواح میں آنے والے کسی بھی شخص کو گولیوں اور میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، اور اسے خالی کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، کیونکہ یہاں 60 سے زائد مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

، 36 سے زائد شیر خوار وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچے اور نرسری وارڈ، اور ہسپتال میں 500 سے زیادہ ڈائیلائسز کے مریض شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan