Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خدا کرے نیتن یاہو کی موت طویل اور تکلیف دہ ہو: عثمان خالد بٹ

پاکستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دردناک موت کا دن دیکھیں اور تب تک زندہ رہیں۔

شوبز کی معروف شخصیات اسرائیل کی ہٹ دھرمی پر آواز بلند کررہی ہیں، عثمان خالد نے بھی ایکس پر بیان جاری کیا اور لکھا ‘مجھے امید ہے کہ میں وہ دن دیکھوں گا جب اس جنگی مجرم (نیتن یاہو) کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا’۔

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ‘اسرائیل کا مقصد حماس کو ختم کرنا نہیں بلکہ وہ ہمیشہ سے فلسطین کو تباہ و برباد کرنا چاہتا تھا اور آج وہی ہورہا ہے’۔

اداکار نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘یہ جنگ صرف غزہ پر ختم نہیں ہوگی بلکہ آپ کی موت بھی بدتر، طویل اور دردناک ہوگی’۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan