Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کی غزہ پر بمباری ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے: امریکی اداکارہ

امریکہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )امریکی اداکارہ سوزین سارینڈن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اب تک کی گئی بمباری کی مقدار 12 ہزار  ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ 2005 کے بعد سے اب تک غزہ کو 5 بار اسرائیلی جارحیت کا سامنا ہوا ہے اور اس بار ہونے والی شہادتیں گزشتہ 18 سال میں سب سے زیادہ ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیلی بمباری کے باعث 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتا ہیں۔

بیان کے مطابق امکان ہے کہ لاپتا افراد تباہ شدہ عمارتوں کےملبے تلےدبے ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے اب تک 12 اسپتال اور 57 طبی مراکز مکمل طور پر ناقابل استعمال ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan