Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ : خان یونس میں مجاھدین کے حملے میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری ونگ “شہید عزالدین القسام بریگیڈز” نے اعلان کیا کہ اس کا مجاہدین نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں  نیو عبسان کے مقام پر صفر پوائنٹ سے 10 قابض فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

بریگیڈز نے سوموار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ کہا کہ اس کے مجاہدین جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو اینٹی پرسنل ڈیوائس سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

کل صبح قابض فوج نے اعتراف کیا تھا کہ اس کے دو فوجی ہلاک اور تین دیگر جنوبی غزہ کی پٹی کی لڑائیوں میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

قابض فوج نے بتایا کہ “میگلان” نجی یونٹ سے تعلق رکھنے والے دو مردہ اسرائیلی فوجیوں اور خان یونس کے مغرب میں اینٹی آرمر شیل کے ساتھ ہلاک فوجی کی لاشوں اور تین زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اصل تعداد ظاہر نہیں کرتی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan