Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کل جمعہ کو “یوم اطفال شہدائے فلسطین” منایا جائے، طاہر اشرفی کی اپیل

پاکستان علماء کونسل نے جمعہ کو ملک بھر میں ”یوم اطفال شہدائے فلسطین“ منانے کی اپیل کرتے ہوئے اقوام عالم پر واضح کیا ہے کہ جنگ بندی اور امداد سے نہیں بلکہ آزاد خودمختار ریاست کے قیام سے ہی مسئلہ فلسطین حل ہوگا، اسوقت فلسطین کے مسئلہ پر امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، جنہیں ان شاء اللہ ناکام بنایا جائے گا، پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کی فلسطینی سفیر سے ملاقات واضح کرتی ہے کہ پاکستان کی حکومت، افواج اور عوام فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سعودی حکومت کا فلسطینی عوام کی امداد کیلئے سرکاری سطح پر فنڈز قائم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اقوام عالم میں سعودی حکومت فلسطینیوں بھائیوں کی مدد کیلئے صف اول پر کھڑی ہے، حکومت پاکستان کو بھی سرکاری سطح پر فلسطینی عوام کی مدد کیلئے خصوصی فنڈز قائم کرنا چاہیے، 11 نومبر کو ریاض (سعودی عرب) میں ہونیوالی عرب کانفرنس کو اسلامی سربراہی کانفرنس میں تبدیل کرکے فلسطینی موقف کیساتھ کھڑے ہونیوالے ممالک روس اور چین کو بھی بلایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے جامعہ منظور الاسلامیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا اسداللہ فاروق، مولانا اسلم قادری، مفتی نسیم، مولانا مبشر رحیمی، قاری فیصل امین، مولانا حکیم اطہر، قاری عبدالماجد سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔ حافظ طاہر اشرفی نے اردن اور بحرین حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اردن اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے اسرائیلی سفیر کو اپنے ملک میں داخلے سے روک دیا ہے اسی طرح دیگر ممالک کو بھی چاہیے کہ اسرائیلی بربریت کے جواب میں کم ازکم اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ اسوقت امت مسلمہ کی وحدت اشد ضرورت ہے، بدقسمتی سے کچھ سازشی عناصر امت مسلمہ کو مسئلہ فلسطین پر تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، لیکن ان شاء اللہ وہ کامیاب نہیں ہونگے اور فلسطینی عوام کو آزادی ضرور ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت غزہ کی جو صورتحال ہے ایسے موقع پر جنگ بندی اور امداد کی ضرورت تو ہوتی ہے، لیکن جنگ بندی اور امداد مسئلہ فلسطین کا حل نہیں، مسئلہ فلسطین اسوقت حل ہوگا جب ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جس کا دارالخلافہ القدس ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستانی آرمی چیف حافظ عاصم منیر عالم اسلام کے پہلے آرمی چیف ہیں، جنہوں نے فلسطینی سفیر سے ملاقات کرکے مکمل تعاون کا یقین دلایا، اس عمل سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے واضح ہو چکا ہے کہ پاکستان کی ریاست، فوج اور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، اسی طرح کور کمانڈر کانفرنس میں بھی وہی موقف اختیار کیا گیا جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا اسرائیل کے بارے میں تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan