Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں دو خواتین شہید، 6 افراد زخمی

بیروت   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) منگل کو لبنان کے جنوب میں حنین قصبے میں ایک گھر پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں دو لبنانی خواتین شہید اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

لبنان کی سرکاری انفارمیشن ایجنسی نے بتایا کہ “اسرائیلی دشمن نے جنوبی قصبے حنین میں قتل عام کیا، جس کے دوران ایک خاتون اور اس کی بھتیجی شہید اور بچوں اور خواتین سمیت 6 دیگر زخمی ہو گئے۔ حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ایجنسی نے بتایا کہ “جنگی طیاروں نے حنین قصبے میں شہری احمد علی قشقاش کے دو منزلہ مکان پر حملہ کیا اور اس پر دو میزائل داغے، جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا”۔

ایجنسی کے مطابق ایمبولینس ٹیموں نے 6 زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا ہے۔ زخمیوں میں ایک گیارہ سالہ لڑکی سارہ قشقاش بھی شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan