Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: ناصر ہسپتال میں اجتماعی قبروں سے مزید 35 شہداء کی لاشیں برآمد

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کل منگل کومسلسل پانچویں روز خان یونس کے ناصر میڈیکل ہسپتال میں “اسرائیلی” کے قابض فوج کی طرف سے قائم کی گئی اجتماعی قبر سے شہداء کی لاشیں نکالنے کی کارروائیاں جاری رہیں۔ گذشتہ روز اجتماعی قبر سے مزید 35 شہداء کی لاشیں نکالی گئیں۔ اس طرح گذشتہ پانچ دنوں کے دوران برآمد ہونے والی لاشوں کی کل تعداد 310 ہو گئی ہے۔

سوموار کو غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے تصدیق کی کہ اسرائیلی قابض فوج نے جان بوجھ کر شہداء کی لاشوں کو چھپایا۔ انہیں ریت میں گہرائی میں دفن کیا اور ان پر کچرا پھینکا۔

میڈیا آفس نے کہا کہ ’’کچھ لاشیں خواتین، بوڑھے اور زخمی افراد کی ملی ہیں جن میں سے کچھ کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں اور ان کے کپڑے اتارے گئے تھےجس سے پتا چلتا ہے کہ انہیں گرفتار کرنے کے بعد ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے‘‘۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تقریباً دو ہزار شہریوں کے بارے میں معلومات نہیں اسرائیلی دھاوے کے وقت ناصر ہسپتال میں موجود تھے۔ یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ قابض فوج نے انہیں گرفتار کیا یا انہیں قتل کر کے ان کی لاشیں چھپا دیں۔

سرکاری پریس آفس نے اس کارروائی کو قابض فوج کی طرف سےایک گھناؤنا جنگی جرم قرار دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan