Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے والےاسرائیلی جرائم بے نقاب کریں:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے اٹھارہ ممالک کے دستخطوں پر مشتمل بیان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ اس پر غزہ میں جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے والےممالک سات اکتوبر کے بعد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم پر پردہ ڈال رہے ہیں۔

حماس نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ “ہم اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے دلچسپی کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کو دیکھا ہے جس پر اٹھارہ ممالک نے دستخط کیے۔ اس میں غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بیان پر دستخط کرنےوالے ممالک کوفلسطینیوں کے خلاف جاری منظم جرائم کی کوئی فکر نہیں البتہ انہیں غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کی وجہ سے بہت زیادہ پریشانی لاحق ہے۔ ان کے نزدیک فلسطینیوں کا قتل عام کوئی معنی نہیں رکھتا اور اگر کوئی مسئلہ ہے تو وہ اسرائیلی جنگی قیدیوں کا ہے اور ان کی جانیں ان سب کے لیے عزیز ہیں۔ یہ ان ممالک کا دہرا معیار ہے جو غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں اورخواتین کو بے دردی کے ساتھ جان سے مارنے کے بعد بھی اس پرمجرمانہ خاموشی اور غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں‘‘۔

حماس نے مزید کہا کہ وہ فلسطینی قوم کے وسیع تر مفاد اور اسرائیلی جارحیت مکمل طور پر روکنے اور قابض فوج کے غزہ سے انخلاء کی شرط پر جنگ بندی کے لیے تیار ہے مگر وہ اس معاملے میں کسی تیسرے ملک کے دباؤ اور بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ حماس پر جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے اور اسرائیلیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے ممالک پہلے اسرائیلی جنگی جرائم کو بے نقاب کریں اور صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے غیرانسانی جرم سے روکیں۔

خیال رہےکہ حال ہی میں امریکہ کی قیادت میں 18 ممالک کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں حماس پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اسرائیل کی شرائط پر جنگ بندی معاہدہ قبول کرے اوراسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے۔ تاہم حماس نے اس مطالبے کو اسرائیل کی کھلم کھلا طرف داری قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan