Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی پٹی میں گرمی کی غیر معمولی لہر،دو بچے شہید

غز  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے جمعہ کے روز انکشاف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ دنوں گرمی کی لہر کے باعث کم از کم دو بچوں کی موت کی اطلاعات ہیں۔ .

لازارینی نے کہا کہ “غزہ حالیہ دنوں میں گرمی کی ایک غیر معمولی لہر سے گذرا ہے، جس نے زندگی کے غیر انسانی حالات کو مزید بڑھا دیا ہے”۔

ہمیں اطلاعات موصول ہوئیں کہ گرمی کی وجہ سے کم از کم دو بچے ہلاک ہو گئے۔

7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس کے طیاروں نے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کی ہے اور انہیں ان کے رہائشیوں کے سروں کے اوپر سے تباہ کردیا ہے۔ قابض ریاست نےغزہ کی پٹی کے عوام کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے انہیں پانی، خوراک، ادویات اور ایندھن جیسی بنیادی ضروریات سے محروم کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 34,356 شہید اور 77,368 افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ پٹی کی آبادی سے تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھر ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan