Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جارحیت کا 66 واں دن،خونی قتل عام اور غزہ میں انسانی المیہ

غزة (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ اور ننگی جارحیت کا 66 واں دن ہے۔

آج سوموار کے روز صہیونی فوج نے غزہ میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری میں گھروں کے اندر موجود شہریوں پران کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل کررہی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دشمن کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے اور متعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

خان یونس میں عبسان کے مقام پر اسرائیلی فوج نے الکرمی اسکول میں ایک شہری کو گولی مار دی۔

خان یونس کے وسط میں صہیونی فوج نے دو الگ الگ مقامات پر بم گرائے جن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ صہیونی فوج کی طرف سے مسلط کیے گئے محاصرے کی وجہ سے مکانوں کے ملبے تلے دبے لوگوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

وسطی غزہ میں قابض فوج نے شاہراہ صلاحدین پر فلسطینیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق خان یونس کے ناصر ہسپتال میں چھ شہداء کی لاشیں لائی گئی ہیں۔

صہیونی فوج کے توپ خانے سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت منتصر موسي ابو مصطفى، محمد عبدالرازق طه شراب، عدنان رسمي قديح، اسلام محمد أبو مصطفى، خليل عمر أبو عمرن  اور محمد مصطفى سليمان بركة کے ناموں سے کی گئی ہے.

خان یونس کے جنوب میں قیزان النجار میں سائنس وٹیکنالوجی کالج کے اطراف میں اسرائیلی فوج کے کواڈ کاپٹر طیاروں کی شیلنگ سے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

صہیونی فوج نے غزہ شہر میں سلیمان سالم کے مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں وہاں پر پناہ لینے والے کم سے کم 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس نے بتایا ہے کہ اسے 30 شہداء کی لاشیں وصول ہوئی ہیں جن میں پانچ خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے آٹھ بچوں اور 10 خواتین سمیت 72 زخمیوں کو لایا گیا۔

غزہ کی پٹی کے البریج کیمپ اور جحرالدیک کے مقامات پر اسرائیلی فوج کے توپ خانے اور جنگی طیاروں کی بمباری میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

خان یونس شہرپر اسرائیلی فوج کے توپ خانے اور ٹینکوں سے شدید گولہ باری کی گئی۔

خان یونس میں الامل کالونی میں صبح کے وقت اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوگئے جب کہ غزہ کے علاقے رفح میں ایک مکان پر بمباری میں چھ فلسطینی شہید ہوئے۔

المغازی میں لال نجم کے گھر پر اسرائیلی بمباری میں بچوں سمیت متعدد شہری شہید ہوگئے۔

شمالی نصیرات میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی لڑائی اور جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

 وسطی غزہ میں النصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں تین بچوں سمیت پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan