Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ قابض فوج کا قبرستان بنا دیا،180 ٹینک، گاڑیاں تباہ، سیکڑوں ہلاک

غزة (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاھدین نے غزہ کوقابض اسرائیلی فوج کے لیے قبرستان بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دس روز میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی 180 گاڑیاں، ٹینک اور فوجی کیریئر تباہ کردیے اورسیکڑوں فوجیوں کو جھنم رسید کردیا گیا ہے۔

اتوار کی شام ایک ریکارڈ شدہ بیان میں ابو عبیدہ نے کہا کہ فلسطینی مجاھدین اسرائیلی فوج کے خلاف مزحمتی کارروائیوں کے بعد بہ حفاظت اپنے ٹھکانوں میں واپس آگئے۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قیادت محفوظ ہے اور مجاھدین دشمن کے خلاف جنگ کے محاذ پر پوری استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مجرم نیتن یاھو اور اس کی سپاہ کو خبردارکیا کہ آنے والے دنوں میں دشمن کو تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن اپنی طاقت اوررعب جمانے کے لیے غزہ کی پٹی میں معصوم شہریوں پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے۔ دشمن انتقام کی آگ میں اندھا ہوچکا ہے اور وہ بے گناہ بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنا کراپنے غصے کی آگ مٹانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ القسام مجاھدین نے گذشتہ روز غزہ میں متمرکز کئی مقامات پر قابض فوج پر جوابی وار کرکے اسے پسپا کردیا۔

ابو عبیدہ نے انکشاف کیا کہ القسام مجاھدین نے گذشتہ دس روز میں دشمن کی 180 گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پرتباہ کردیا۔ مجاھدین نے دشمن پر الیاسین 105 گولوں اوتندوم گولوں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مجاھدین نے غزہ میں قابض فوج کے خلاف کئی مقامات پر خصوصی آپریشنز کیے جن میں دراندازی کرنے والی قابض فوج پر گھات لگا کر کیے گئے حملے شامل ہیں۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ غزہ میں مزاحمتی فورسزمحفوظ ہیں اور وہ دشمن پر کامیاب حملوں کے بعد بہ حفاظت اپنے ٹھکانوں پر واپس آجاتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan