Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے غزہ سے شیرخواربچیوں سمیت 142 خواتین یرغمال بنا لیں

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطینی اسیران کے امور کے ذمہ دار اداروں کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فوج کشی کے دوران 142 بے گناہ خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان میں شیرخوار بچیاں اور عمر رسیدہ خواتین شامل ہیں۔

فلسطینی امور اسیران محکمے اور فلسطینی اسیران کلب کی طرف سے جاری مشترکہ بیان کی ایک نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں اسرائیلی قابض فوج نے نہ صرف بڑی تعداد میں فلسطینی مردوں کو یرغمال بنایا ہے بلکہ بڑی تعداد میں خواتین کو بھی قید کرلیا گیا ہے۔

ان میں نوزائیدہ بچیاں اور بزرگ خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں زمینی حملے کے دوران گرفتار کرنے کے بعد کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر حراست میں لی گئی خواتین کو دیمون اور عشارون جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔

دونوں اداروں کی طرف سے جاری کردہ ایک سابقہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض فوج غزہ کے قیدیوں کے خلاف بھیانک اور بہیمانہ جرائم کر رہا ہے۔ انہیں اغوا کرنے کے بعد حراستی مراکز میں غیرانسانی تشدد کا شکار کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “حال ہی میں غزہ سے گرفتار کیے گئے شہریوں کی جانب سے سامنے آنے والی چونکا دینے والی اور ہولناک تصاویر اور شہادتوں کی روشنی میں قیدیوں کے انجام کے بارے میں خدشات پائے جا رہےہیں۔ خدشہ ہے کہ صہیونی درندے گرفتار فلسطینیوں کو جنگجو قرار دے کرانہیں قتل کردیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی قابض حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے کہ قیدیوں کے امور کی اتھارٹی اور قیدیوں کے کلب دونوں کی جانب سے مشترکہ بیان میں کیا شامل کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan