Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی طیاروں کی نابلس میں بمباری، 5 فلسطینی شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)ہفتے کی علی الصبح غرب اردن کے شمالی شہر نابلس شہرکے مشرق میں واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اس حملے میں شہادتوں کے بعد کے بعد مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔

مقامی ذرائع نے اشارہ دیا کہ کیمپ کے مرکز میں مارکیٹ اسٹریٹ پر فتح تحریک کے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون نے بمباری کی جس سے اس جگہ کو بڑا نقصان پہنچا۔

ہلال احمر سوسائٹی نے کہا کہ اس کے عملے نے 7 انتہائی شدید زخمیوں کا علاج کیا، بلاطا کیمپ کی عمارت میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں انہیں رفیدیہ کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے 5 شہریوں کی شہادت کی اعلان کیا۔

گذشتہ جمعہ کے روز مغربی کنارے کی جنین اور الخلیل گورنریوں میں قابض فوج کی گولیوں سے 7 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، قابض فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا اور مسجد اقصیٰ میں نماز پر پابندیاں سخت کردی ہیں۔

وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ جنین شہر میں 3 شہری شہید اور 15 دیگر زخمی ہوئے، جن میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی قابض فوج تقریباً 10 گھنٹے تک جاری رہنے والی فوجی کارروائی کے بعد شہر اور اس کے کیمپ سے پیچھے ہٹ گئی۔

آپریشن کے دوران قابض فوج نے 3 مقامات پر ڈرون سے بمباری کی جس کے نتیجے میں القدس بریگیڈ سے وابستہ “جنین بریگیڈ” کے ایک کمانڈر سمیت 3 جوان مارے گئے۔

قابض فوج نے ابن سینا ہسپتال کو گھیرے میں لے کر7 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، لاؤڈ سپیکر کے ذریعے ہسپتال کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا، متعدد طبی عملے کو ہسپتال چھوڑنے پر مجبور کیا، انہیں فیلڈ انسپکشن اور تفتیش کا نشانہ بنایا اور ان میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan