Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی فلسطین کے قومی رہ نما خالد ابو ہلال کی شہادت پر تعزیت

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت نےفلسطینی عوام کو بالعموم اور غزہ کی پٹی کے عوام کو بالخصوص فلسطینی تحریک احرار کے سیکرٹری جنرل، عظیم قومی رہ نما خالد ابو ہلال کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ ،تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ خالد ابو ہلال جمعرات کے روز روزغزہ میں اسرائیلی فوج کے ایک دہشت گردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

حماس کے قومی تعلقات کے دفتر کے سربراہ حسام بدران نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہم کمانڈر ابو ادھم کی شہادت پر ان کاسوگ منا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام فلسطینی شہدا چاہے وہ غزہ کی پٹی کے ہوں یا غرب اردن سےتعلق رکھتے ہوں ان کی شہادت اور قرنیوں کی قبولیت کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت ہمارے ثابت قدم عوام کے عزم اور حوصلے پست نہیں  کرسکتی۔

احرار موومنٹ کے سیکرٹری جنرل خالد ابو ہلال دو روز قبل اپنے ایک بیٹے اور چھ شہریوں کے ساتھ الشیخ رضوان کے محلے میں الجلا اسٹریٹ پر ان کے گھر اور پڑوسیوں کے مکانات کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan