Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی جنگی جرائم پر برازیل نے تل ابیب سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطینیوں کی نسل کشی اور غزہ میں منظم جنگی جرائم پر بہ طور احتجاج برازیل نے اسرائیل سے ہرقسم کے سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔ برازیل نے اپنا سفیر تل ابیب سے واپس بلا لیا ہے جب کہ اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا ہے۔

یہ پیش رفت ڈا سلوا کے الزام کے بعد سامنے آئی ہےجس میں انہوں نے اتوار کو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی کارروائیوں کو غزہ کی پٹی میں “نسل کشی” قرار یا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کررہا ہے۔

اس تناظر میں عبرانی چینل 13 نے کہا کہ “برازیل نے (غزہ پر جنگ) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے (اسرائیلی) سفیر کوکل پیر کو ملک بدر کر دیا اور (اسرائیل سے) اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔

اتوار کو برازیل کے صدر لولا دا سلوا نے اسرائیلی قابض ریاست پر غزہ کی پٹی میں “نسل کشی” کرنے کا الزام لگایا، اور اس کا موازنہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہونے والے “ہولوکاسٹ” سے کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan