Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی جنگی کونسل نے رفح میں حملے کی متفقہ طور منظوری دے دی

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ “جنگی کونسل نے متفقہ طور پر رفح میں آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حماس پر قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے مقاصد کی کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔”

انھوں نے مزید کہا کہ “اگرچہ حماس کے مطالبات ہمارے مطالبات سے بہت دور ہیں لیکن ہم ایک وفد بھیجیں گے جو ثالثوں سے ملاقات کے لیے کسی قابل قبول معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کرے گا”

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے پیرکی شام اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے فائربندی کے لیے مصری قطر کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت نے دونوں برادر ممالک مصر اور قطر کی طرف سے جنگ بندی کے لیے پیش کردہ تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ نے  قطر کے وزیر اعظم الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور مصری وزیر برائے انٹیلی جنس امور عباس کامل سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ حماس نےان کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan