Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا قطر اور مصرکی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی تجاویز سےاتفاق

دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے پیر کی شام اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے جنگ بندی کے لیے مصر اور قطر کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت نے دونوں برادر ممالک مصر اور قطر کی طرف سے جنگ بندی کے لیے پیش کردہ تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ نے  قطر کے وزیر اعظم الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور مصری وزیر برائے انٹیلی جنس امور عباس کامل سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ حماس نےان کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan