مقبوضہ فلسطین (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) آج پیر کی صبح قابض اسرائیلی پولیس نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو 1948 میں مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے النقب کے تل سبع قصبے سے ان کے گھر سے گرفتار کیا۔
عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شن بیٹ اور قابض پولیس نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کی بہن صباح عبدالسلام ہنیہ جن کی عمر 57 سال ہے کو جزیرہ النقب میں تل السبع گاؤں میں ان کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔
ان کی گرفتاری علی الصبح عمل میں لائی گئی جس میں بڑی تعداد میں اسرائیلی قابض فورسز نے مسز صباح ہنیہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ یہ الزام لگایا کہ وہ حماس تحریک کے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کر رہی تھیں اور مزاحمت کی حمایت کر رہی تھیں۔
عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہنیہ کی بہن النقب میں یامر سینٹرل یونٹ میں زیر تفتیش ہے۔توقع ہے کہ اسے آج بیر سبع مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اس کی نظر بندی میں توسیع پر غور کیا جا سکے۔