Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پراسرائیلی بمباری میں 7 افراد شہید

دمشق  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  شام میں قائم ایران کے سفارت خانے پر اسرائیلی دشمن کے میزائل حملے میں کم سے کم سات افراد شہید ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کو شام کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی میزائل حملے کی خبر دی جبکہ سیریئن وار مانیٹر گروپ نے کہا ہے کہ چھ افراد کی شہادت ہوئی ہے۔

مرنے والوں میں پاسداران انقلاب کی لبنان اور شام میں القدس فورس کے سربراہ محمد رضا زاھدی بھی شامل تھے۔

دمشق میں المزة کالونی ایک گنجان آباد علاقہ ہے جہاں ایرانی سفارت خانے سے متصل عمارت میزائل کا نشانہ بننے کے بعد ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی بتایا ہے کہ دمشق میں ہونے والے حملوں میں ملحقہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے تاہم سفیر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی نور نے کہا ہے کہ دمشق میں ایران کے سفیر حسین اکبری اور ان کے اہل خانہ کو اسرائیلی حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

جائے وقوعہ پر موجود اے ایف پی کے دو رپورٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سفارت خانے سے متصل عمارت حملے میں زمین بوس ہو گئی۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ’اسرائیلی میزائلوں نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے سے جڑی عمارت کو تباہ کر دیا۔ آٹھ افراد جان سے گئے۔‘

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اس سے قبل خبر دی تھی کہ ’ہمارے فضائی دفاعی نظام نے دمشق کے مضافات میں دشمن کے حملے کا مقابلہ کیا۔‘

یہ واقعہ آبزرویٹری کی رپورٹ کے چند روز بعد پیش آیا ہے جس میں شام میں اسرائیلی حملوں میں 53 افراد جان سے گئے جن میں 38 فوجی اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے سات ارکان شامل تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan