Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 8 قتل عام، 77 شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 شہید اور 108 زخمیوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا۔

وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹس میں کہا ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اسرائیلی جارحیت میں 32,782 شہید اور 75,298 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

سات اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیئے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اب تک  سوالا لاکھ سے زیادہ شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں، جن میں سے 72 فیصد بچے اور خواتین ہیں، اس کے علاوہ 20 لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan