Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جنین میں چھ فلسطینی شہید

جنین ۔ [مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن ]قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے فوجی آپریشن میں جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پرزمینی اور فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہید اور زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی اور بتایا کہ جنین اور البرییہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اسپیشل فورسز نے کل شام شروع ہونے والے بڑے فوجی آپریشن کے بعد جنین میں بھی متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جنین کے قریب المقیبلہ میں کئی ٹینک موجود ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تقریباً 1000 اسرائیلی فوجی فوجی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کہ کہنا ہے کہ اس کی فوجیں جنین کیمپ پر قبضے کے لیے نہیں ، بلکہ ایک حفاظتی کارروائی کے لیے داخل ہوئیں، اور انھوں نے وہاں دھماکہ خیز مواد دریافت کیا ہے جو اسرائیلی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے جمع کیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنین میں آپریشن فلسطینی اتھارٹی کے خلاف نہیں تھا۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کی بربریت کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور دوسری فلسطینی جماعتوں نے قابض فوج کی جارحیت کو دشمن کی کھلی جارحیت قراردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan