Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیت المقدس: الشیخ جراح محلے میں آباد کاروں کا ایک اشتعال انگیز مارچ

 مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن

یہودی آبادکاروں نے قابض فوج کی حفاظت میں کل جمعہ کو مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے میں ایک اشتعال انگیز مارچ شروع کیا۔ یہودی آباد کاروں نے یہ ریلی ایک ایسے وقت میں نکالی جب فلسطینیوں کی طرف سے بھی مقامی لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ وار مارچ جلوس نکالا۔ مقامی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر یہ جلوس ان کی املاک پر یہودی آباد کاروں اور فوج کے مسلسل حملوں کے خلاف بہ طور احتجاج نکالا جاتا ہے۔

یہودی آباد کار الشیخ جراح کی گلیوں میں گھومتے رہے، قابض اسرائیل کے جھنڈے اٹھائے، محلے کے مکینوں کو جان بوجھ کر مشتعل کیا، اور نسل پرستانہ نعرے لگائے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ وار مارچ میں درجنوں افراد نے شرکت کی اور آبادکاری مخالف نعرے لگائے۔

ہفتہ وار مارچ 2009ء سے الشیخ جراح کے محلے میں شروع ہوا، جب آباد کاروں کے گروہوں نے قابض افواج کی حفاظت میں فلسطینیوں کی زمینوں اور گھروں پر قبضہ کر لیا تھا ۔اس کے بعد قابض فوج اور اس کے آباد کار فلسطینی محلوں کو یہودیوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قابض فوج اور یہودی آباد کار یروشلم پر قبضہ مضبوط کرنے، اس کے لوگوں کو پریشان کرنے، انہیں مشتعل کرنے اور انہیں وہاں سے نکالنے کی کوششوں کے تحت القدس میں ننگا ناچ اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan