Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے730 گھروں کی تعمیر کی منظوری

اسرائیلی ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت حنینا کی زمین پر تعمیر ہونے والی “پسگت زیف” بستی میں 730 سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

اسی کمیٹی نے مغربی القدس  کے لیے دو منصوبوں کی بھی منظوری دی۔ پہلا محینہ یہودا مارکیٹ کے قریب جافا اسٹریٹ پر 850 یونٹس کے لیے اور دوسرا کریات یریم میں 210 یونٹس کی تعمیر کے لیے ہے۔

عبرانی اخبار “کول ہیر” نے کہا کہ “پسگت زیف” بستی میں یہ اسکیم تقریباً 70 دونم  کے کل رقبے پر واقع ہے اور اس میں تقریباً 730 سیٹلمنٹ یونٹس شامل ہیں جو کہ 14 رہائشی عمارتوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔ ان عمارتوں کی اونچائی 12 منزلوں پر مشتمل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ یونٹس کے علاوہ اس اسکیم میں تجارت اور روزگار کے لیے 21,000 مربع میٹر کمرشل جگہ شامل ہے، جس میں رہائشی عمارتوں کے اگلے حصے اور ایک بڑی عمارت شامل ہوگی۔ تقریباً 41،000 مربع میٹر عوامی عمارتوں کے لیے ہے جو تعلیمی،مذہبی اور ثقافتی مقاصد کے لیے استعمال ہوں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan