Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی بربریت جاری، غزہ میں مزید 13 اجتماعی قتل عام، 124 شہری شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 13 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 124 افراد شہید اور 210 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے پیر کے روز ایک پریس بیان میں تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اسرائیلی جارحیت میں 30,534 شہید اور 71,920 زخمی ہوئے ہیں۔

اس نے کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

گذشتہ 7 اکتوبر سے قابض فوج غزہ کی پٹی پر ایک خونریز اور تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 120,000 زخمی اور لاپتہ شہید ہوئے، جن میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan