Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دشمن کی ننگی جارحیت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے:حمدان

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارح دشمن غزہ کی پٹی پر ننگی جارحیت ، بمباری، قتل عام اور فلسطینی آبادی کو بھوکا پیاسا مارنے کی مجرمانہ پالیس پر عمل پیرا ہے۔ ایسے میں صہیونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

حماس کے رہ نما اسامہ حمدان نے زوردے کر کہا ہے کہ جب تک اسرائیل جنگ بندی کا اعلان نہیں کرتا اس وقت تک اس کے ساتھ قیدیوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوگا۔

حمدان نے منگل کو کہا کہ حماس نے گذشتہ دو دنوں کے دوران مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط پر زور دیا ہے۔

انہوں نے بیروت میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حماس کی شرائط واضح ہیں۔ ہم مکمل اسرائیلی انخلاء، بے گھر ہونے والوں کی اپنے علاقوں میں واپسی اور بڑی مقدار میں امداد کی فراہمی چاہتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل “مجوزہ اقدامات سے نمٹنے کے لیے اب بھی وہی تاخیری چالوں اور طریقوں پر عمل پیرا ہے”۔

غزہ کے لوگوں کو بھوکا مارنا

حمدان نے مزید کہا کہ اسرائیل “مذاکرات، غزہ کے لوگوں کے قتل عام اور بھوک پیاسے مارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور بھوک کو فلسطینی عوام پر دباؤ کے کارڈ کے طور پر استعمال کر رہا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ میں جو کچھ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے وہ مذاکرات کی میز پر حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ہمارے لوگوں کی سلامتی اور تحفظ ایک مستقل جنگ بندی کے علاوہ وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے گا”۔

انہوں نے کہا کہ حماس نےجو لچک دکھائی وہ مذاکرات میں دکھائی دے رہی ہے۔ حماس ہر طرح کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے لیے مکمل تیار اور پر عزم ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم واضح مقاصد اور اہداف کے بغیر مذاکرات کے عمل کوآگے نہیں بڑھائیں گے۔ دشمن مذاکرات کی ااڑ میں وقت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وہ مزید قتل عام کے لیے پردہ ڈالیں گے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan