Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی بربریت جاری، غزہ میں مزید 63 فلسطینی شہید،45 زخمی

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام کے نتیجے میں 63 شہری شہید اور 45 زخمی ہو گئے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مسلسل 188ویں روز جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 شہید اور 45 زخمی پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچے۔

وزارت نے جمعرات کو جارحیت کے متاثرین سے متعلق اپنی روزانہ کی رپورٹ میں وضاحت کی کہ متاثرین کی بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

اس طرح 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 33,545 شہید اور 76,094 زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan