Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

طوباس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین کے علاقے غرب اردن میں طوباس شہر میں قائم الفارعہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ آج جمعہ کی فجر کے وقت اسرائیلی فوج نے الفارعہ کیمپ پر دھاوا بولا اور شہریوں کے گھروں میں گھس کرانہیں زدو کوب کیا۔

اس دوران جھڑپوں میں قابض فوج نے متعدد فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے چار فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔

ان میں سے ایک 35 سالہ شخص کے پیٹ اور گردن میں گولی لگی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کو طوباس شہر کے ترکی ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔

زخمیوں میں سے ایک لڑکے کی عمر 17 سال اور ایک نوجوان کی 25 سال بیان کی جاتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan