Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسلام آباد، سینیٹر شیری رحمٰن کی فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیعی سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمٰن نے اسلام آباد میں مقیم فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیعی سے ملاقات کی اور موجودہ صورتِ حال پر یک جہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 سو سے زائد نہتے اور معصوم فلسطینیوں بشمول 500 بچوں کی ہلاکت پر دل رنجیدہ ہے، فلسطینیوں کو 24 گھنٹوں میں غزہ خالی کرنے کی اسرائیلی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

پی پی رہنما نے اقوام متحدہ اور عالمی ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس صورتِ حال کو فوری طور پر روکا جائے، مزید انسانی زندگیوں کے ضائع کے بجائے فوری جنگ بندی اور امن کا عمل شروع کیا جائے۔ ملاقات کے دوران شیری رحمٰن نے کہا کہ مستقل امن اور حل کے لئے فریقین کو دو ریاستی حل کی طرف جانا ہو گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan