Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ پوری طرح تیار ہے، ہم مناسب وقت پر وارد عمل ہونگے، شیخ نعیم قاسم

۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے تمام جرائم بین الاقوامی نگرانی میں انجام دیتی ہے۔ حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے آج جمعہ کو فلسطینی عوام اور حماسہ الاقصیٰ کے ساتھ یکجہتی کے لئے منعقدہ اجتماع میں کہا کہ “طوفان الاقصیٰ” آپریشن روی زمین پر صیہونیوں کی طویل عرصے سے جاری بدعنوانی، قبضے اور جرائم کا فطری نتیجہ ہے۔ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی نگرانی میں اپنے تمام جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور طوفان الاقصی آپریشن اس مقصد سے کیا گیا تھا کہ وہ اس غاصب حکومت کو بتائیں کہ وہ اس طرح کے رویئے کو مزید جاری نہیں رکھ سکتی۔ نعیم قاسم کا مزید کہنا تھا کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن ایک کامیاب کارروائی ہے، یہ ایک تاریخی اور روشن مرحلہ ہے، جو مستقبل کے لیے ابدی ہوگا۔ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے الاقصی آپریشن کو تمام آزادی پسندوں کے لیے ایک راہنماء چراغ قرار دیا۔

لبنان میں حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حزب اللہ پوری طرح تیار ہے اور مناسب وقت پر اس عمل میں مداخلت کرے گی۔ حزب اللہ کے رہنماء نے تاکید کے ساتھ کہا کہ صیہونی حکومت باقی نہیں رہ سکتی اور یہ بات ثابت ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلا مجرم امریکہ کا صدر جو بائیڈن ہے، جو اپنے بحری بیڑے بھیج رہا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے سوال کیا کہ وہ اپنے اس اقدام سے کس کو ڈرانا چاہتا ہے۔؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم تم سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور ہم مقابلہ کریں گے، تاکہ اس سرزمین میں مزاحمت قائم رہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ منظم جرائم اور بچوں و عام شہریوں کا قتل عام ہے۔ صہیونی گھروں کو تباہ کرتے ہیں اور بچوں اور خواتین کو شہید کرتے ہیں، جو کہ امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک کی حمایت سے مجرمانہ فعل ہے۔

ہفتہ (7 اکتوبر) سے غزہ کے مزاحمتی گروہوں نے صہیونیوں کے مجرمانہ اقدامات و حملوں کے خلاف اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں طوفان الاقصی کے نام سے ایک آپریشن شروع کیا، جس کے دوران مزاحمت 1948ء کی مقبوضہ سرزمین میں گھسنے میں کامیاب ہوگئی۔ یہ آپریشن زمینی، ہوائی، سمندری اور میزائل آپریشنز کا مجموعہ تھا اور صہیونیوں اور مبصرین کے مطابق یہ گذشتہ سات دہائیوں میں فلسطینی سرزمین پر قبضے کی تاریخ میں سب سے بے مثال اسرائیل مخالف کارروائی تھی۔ اس آپریشن کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے آپریشن کے نتیجے میں صیہونی ہلاکتوں کی تعداد 1500 تک پہنچ گئی ہے۔ صہیونیوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک 3400 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنے تازہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنگ الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہداء کی تعداد 1572 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وزارت نے زخمیوں کی تعداد 7,626 بتائی ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan