Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انڈونیشیا کے “ہیکرز” گروپ نے اسرائیلی وزارتوں کی ویب سائٹس ہیک کرلیں

اسرائیلی میڈیا نے کل سوموار کے روز اطلاع دی ہے کہ انڈونیشیا کے ہیکرز کے ایک گروپ نے متعدد اسرائیلی وزارتوں کی ویب سائٹس ہیک کیں اور ان کا ڈیٹا قبضے میں لے لیا اور اس کا کچھ حصہ شائع کیا۔

عبرانی اخبار “دی یروشلم پوسٹ” نے دعویٰ کیا کہ “انڈونیشین ہیکر گروپ جو خود کو VulzSecTeam کہتا ہے، اسرائیلی پولیس اور بس اور ٹرین کمپنیوں کے علاوہ اسرائیلی وزارت تعلیم، صحت اور خارجہ امور کی ویب سائٹس میں گھس چکا ہے۔ “

اپریل میں گمنام سوڈان گروپ نے اسرائیلی اہداف کے خلاف کئی سائبر حملے کیے جن میں بینکوں کی ویب سائٹس اور اسرائیلی پوسٹ آفس، اسرائیلی سائبر سکیورٹی کے بڑے چیک پوائنٹ پر بھی سائبر حملے کیے گئے۔

یہ گروپ اسرائیل کی کئی بڑی یونیورسٹیوں کی ویب سائٹس بھی ہیک کرچکا ہے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے گذشتہ جمعہ کو اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی “سائرن” ایپلی کیشن کے آپریٹنگ سسٹمز کو الیکٹرانک حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan