Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

چاقوحملے کے الزام میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی لڑکی کو گولی مار دی

پیر کی شام ایک فلسطینی لڑکی اس وقت شدید زخمی ہو گئی جب اسرائیلی قابض فوج نے بیت لحم کے جنوب میں اس پر گولی چلا کر زخمی کردیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا  لڑکی نے “عتصیون” یہودی بستی چوراہے کے قریب چاقو سے حملہ کیا تھا۔

میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے ایک فلسطینی لڑکی پر گولی چلائی اور دعویٰ کیا کہ وہ بیت لحم کے قریب عتصیون بستی میں چاقو سے حملہ کر رہی تھی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی زخمی ہوا۔

اسرائیلی تنظیم “ریسکیو ودآؤٹ بارڈرز” نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے ایک فلسطینی خاتون کو چاقو سے حملہ کرنے کے بعد گولی مار کر “بے اثر کر دیا”۔ چاقو حملے کے نتیجے میں بیت لحم کے قریب ایک اسرائیلی معمولی زخمی ہوا۔

دوسری طرف اسرائیلی “واللا نیوز” ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بیت لحم کے قریب عتصیون جنکشن پر چاقو کے حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی معمولی زخمی ہوا۔ یاد رہے کہ زخمی شخص کو ھداسا عین کارم اسپتال منتقل کیا گیا ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan