Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کےخلاف عالمی سطح پر احتجاج کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے منگل کی شام کو ایک ہنگامی اپیل میں غزہ کی پٹی میں المعمدانی لاھلی ہسپتال کے قتل عام اور اس نسل کشی کےخلاف دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والوں اور آزادی اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے کارکنوں اور عوام سے احتجاج کی اپیل کی ہے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الاہلی العربی اسپتال (المعمدانی) میں فاشسٹ قابض فوج کے وحشیانہ قتل عام کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں مغربی کنارے اور 1948ء میں مقبوضہ فلسطین کے اندرونی حصے میں فلسطینی عوام اور پناہ گزین کیمپوں، تارکین وطن سے، ی عرب اور اسلامی اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے کہا کہ وہ اس گھناؤنے اسرائیلی جرم کے خلاف سڑکوں پر نکلیں اور اس جرم کی مذمت میں احتجاج کریں۔

خیال رہے کہ گذشتہ شام اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے عرب الاھلی ہسپتال جسے المعمدانی ہسپتال بھی کہا جاتا ہے پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں پانچ سو سے زاید نہتے شہری جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan