Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کراسنگ اینڈ بارڈرز اتھارٹی کے سربراہ اسرائیلی بمباری میں شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )غزہ کی پٹی میں حکومت  کے سینیر عہدیدار اور غزہ کراسنگ اینڈ بارڈرز اتھارٹی  کے سربراہ میجر جنرل فواد علی ابو بطیحان اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔ ان کی شہادت اس وقت ہوئی جب قابض فوج نے ان کے گھر پر شدید بمباری کی۔

گورنمنٹ ورک فالو اپ نے کہا کہ ہم ایک ایسے حکومتی رہ نما سے محروم ہوگئے ہیں جنہوں نے حکومت میں کئی شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور خلوص کے ساتھ کام کرنے اور ہمارے لوگوں کی خدمت کرنے کی ایک مثال تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد علی ابو بطیحان دیگر حکومتی عہدیداروں کی طرح اسرائیلی بمباری کےدوران بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز شہید میجر جنرل ابو بطیحان کی رہائش گاہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کی جس میں وہ اپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت جام شہادت نوش کرگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan