Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

تازہ ترین

حزب اللہ کا ڈرون طیارہ اسرائیل کے 70 کلومیٹر اندر پرواز کے بعد بحفاظت واپس چلا گیا

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین میں در انداز کرنے والے ایک ڈرون طیارے کو انٹرسپٹ کرنے میں صیہونی فوج کی ناکامی کے بعد حزب اللہ لبنان نے اس بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے جمعے کی شام، شمالی مقبوضہ فلسطین میں سیکورٹی واقعے پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اس بارے میں جاری بیان میں کہا کہ اسلامی استقامت نے آج بتاریخ 18/02/2022 بروز جمعہ حسان نامی ڈرون طیارہ مقبوضہ فلسطین بھیجا۔ حسان ڈرون طیارہ 40 منٹ تک مقبوضہ علاقے میں پرواز کرتا رہا اور ٹارگٹ والے علاقے میں اطلاعات جمع کرنے میں کامیاب رہا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ جاسوسی کا یہ عمل مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں 70 کلومیٹر تک جاری رہا۔ ڈرون طیارے کو سرنگوں کرنے کی دشمن کی متعدد کوششوں کے باوجود ڈرون طیارہ صحیح و سالم مقبوضہ علاقے سے واپس آ گیا۔

حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے نے اپنے مد نظر ہدف کو حاصل کر لیا اور دشمنوں کے اقدامات کے اثر کے بغیر اپنی ذمہ داریوں پر عمل کیا۔

دوسری جانب حزب اللہ کا بیان شہید کمانڈر حسن اللقیس کی یاد میں ہم نے ’’حسن‘‘ ڈرون لانچ کیا، اس نے 40 منٹ میں اڑان بھری اور مقبوضہ فلسطین کے اندر 70 کلومیٹر گہرائی تک جا پہنچا۔ ڈرون اپنا جاسوسی مشن مکمل کرنے کے بعد بحفاظت واپس چلا گیا۔

دریں اثنا عبری میڈیا نے جمعے کی شام خبر دی تھی کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے جلیل علیا اور مقبوضہ جولان میں خطرے کا سائرن دو بار بجا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan