Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کے حملے میں 3 صیہونی فوجی ہلاک، 4 زخمی

“المیادین” نیٹ ورک نے آج شام (بدھ) کو اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت سے تعلق رکھنے والے “الطحیات” کے فوجی ٹھکانے پر لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے حملے کے نتیجے میں متعدد صیہونی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے بارڈر پر متذکرہ فوجی پوزیشن پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملے کے نتیجے میں 3 صیہونی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ شہداء “محمود بایز” اور “مہدی عطوی” کے گروہ نے آج شام “المالکیہ” کی فوجی پوزیشن کو مختلف قسم کے راکٹ ہتھیاروں اور مشین گنوں سے نشانہ بنایا۔ اسی دوران حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس صہیونی اڈے پر داغے گئے راکٹ بالکل اپنے اہداف پر لگے، صہیونی فوجی بھی ان کا نشانہ بنے اور دشمن کے تکنیکی آلات کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوگیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan