Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کا ڈرون انچارج کو نشانہ بنانے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا

بیروت   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کل شام منگل کو لبنانی حزب اللہ نے اسرائیلی قابض فوج کے اس دعوے کی تردید کی کہ اس نے حزب اللہ کے ڈرون یونٹ یا فضائیہ کے اہلکارعلی حسین برجی کو قتل کیا ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان براہ راست جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ “صہیونی ریاست کی نشریاتی اتھارٹی اور اسرائیلی قابض فوج کے ترجمان نے کبھی دعویٰ کیا کہ اس نے حزب اللہ کے ڈرون یونٹ کے سربراہ کو قتل کیا جب کہ کبھی کہتا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے فضائیہ کے اہلکار قتل کیا ہے۔

صہیونی دشمن کایہ دعویٰ قطعی غلط اور بے بنیاد ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ڈرون یونٹ یا فضائیہ کے اہلکار کو قاتلانہ حملے کا نشانہ نہیں بنایا۔ وہ محفوظ ہیں۔

قابض فوج کے فوجی ترجمان ڈینیئل ہاگری نے دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ ڈرون یونٹ کے اہلکار کو جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کہا کہ مقتول کمانڈر نے چند گھنٹے قبل شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے پر پر حملہ کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan