Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کا 7 اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا،ہلاکتوں کی تصدیق

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ کل بدھ کے روز اس نے لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کے 7 ٹھکانوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اس کی صفوں میں ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی، جب کہ قابض فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کی۔

 

حزب اللہ نے الگ الگ بیانات میں اعلان کیا کہ اس نے برکہ ریشہ کے علاقے کے مغرب اور جنوب میں جمع ہونے والی اسرائیلی انفنٹری فورس کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

 

حزب اللہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے گائیڈڈ میزائلوں سے پرانیت بیرکوں کو نشانہ بنایا جس سے ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔

 

حزب اللہ نے تصدیق کی کہ اس نے جنوبی لبنان کے مرکزی سیکٹر میں مارکابہ قصبے کے سامنے واقع رامیم بیرکوں اور مقبوضہ لبنانی شیبہ فارمز میں رویسات العالم سائٹ کو بھی نشانہ بنایا۔

 

لبنانی حزب اللہ کے عسکری ونگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایک اور حملے میں لبنانی جنگجوؤں نے اسرائیل کے جل الدیر کے مقام کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اوردشمن کو براہ راست نقصان پہنچایا۔

 

ایک اور بیان کے مطابق انھوں نے الطیحات تکون میں ایک اسرائیلی گاڑی کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ الجزیرہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے مسکاو عام بستی کی طرف 3 میزائل داغے۔

 

فلسطینی مزاحمت کی جانب سے طوفان الاقصیٰ معرکہ شروع کرنے کے بعد غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے لبنان کی سرحد پر روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں ہوتی ہیں۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan