Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ھنیہ کی قیادت میں حماس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی قاہرہ آمد

قاہرہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا کہ جماعت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ مصری حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے منگل کو قاہرہ پہنچے۔ ثالثین نے اسرائیل کے ساتھ نئی جنگ بندی کے امکانات کو معدوم قرار دیا تھا جس کے چند دن بعد وہ قاہرہ پہنچے ہیں۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطرمیں مقیم حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ “مصری حکام کے ساتھ سیاسی صورتِ حال اور میدان کی صورتِ حال پر بات چیت کریں گے”۔

مزید کہا گیا کہ حماس کا “وفد ” غزہ کی پٹی پر مسلط اسرائیلی جارحیت کو روکنے، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور ہمارے فلسطینی عوام کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں پر بھی بات کرے گا۔”

گذشتہ ہفتے اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کاروں کے ساتھ ملاقاتوں کے باوجود مصری، قطری اور امریکی ثالثین نے چار ماہ سے زیادہ کی مسلسل جنگ کو روکنے کی کوششوں میں کوئی پیش رفت نہیں کی۔

قطری وزیرِ اعظم محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے ہفتے کے روز میونخ سکیورٹی کانفرنس میں کہا تھا کہ “گذشتہ چند دنوں کی بات چیت واقعی زیادہ امید افزا نہیں ہے۔”

ہفتے کے روز ایک بیان میں ہنیہ نے حماس کے مطالبات کی تجدید کی حالانکہ ان میں سے کچھ کو اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے “فریب” قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

ان مطالبات میں جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی انخلاء، علاقے کی اسرائیلی ناکہ بندی کا خاتمہ اور لاکھوں بے گھر فلسطینی شہریوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan