Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 118فلسطینی شہید اور 136 زخمی

غزہ    (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی گولہ باری اور شہریوں کو زندہ در گور کرنے کی وحشیانہ کارروائیوں میں 118 شہری شہید اور 163 دیگر زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج نے مزید قتل عام کیے جن میں 118 فلسطینی شہید اور 136 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ متعدد شہدا اور زخمی ابھی بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ جہاں قابض فوج ایمبولینسوں اور سول ڈیفنس کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ سات اکتوبر سے 29،313 شہداء اور 69،333 زخمی ہوگیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan