Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس کا 17 اکتوبر کو غزہ نسل کشی کے متاثرین کی یاد کے دن کے طور پر منانے کے اقدام کا خیرمقدم

دوحہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی دفتر کے رکن، ڈاکٹر باسم نعیم نے عرب لیگ کے اس فیصلے کو سراہا ہے جس کے تحت 17 اکتوبر کوغزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے متاثرین کی یاد منانے کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ انہوں نے اسے قومی و انسانی یادداشت کو محفوظ رکھنے اور متاثرین کے انصاف و داد رسی کے حق کو تسلیم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

باسم نعیم نے کہا کہ حماس کو امید ہے کہ یہ فیصلہ ایک وسیع تر عرب اور بین الاقوامی تحرک کا نقطہ آغاز بنے گا، تاکہ 17 اکتوبر کو عالمگیر سطح پر متاثرین کی یادگار کا دن بنایا جا سکے اور اس موقع کو ان کے ساتھ مسلسل عالمی وابستگی کا ذریعہ بنایا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس دن کی یاد بنانا صرف متاثرین کی مصائب کو یاد کرنے تک محدود نہیں، بلکہ یہ شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری کو دہرانے اور فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے جرائم کے ذمہ داروں کو جواب دہ بنانے کا موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کا متعلقہ عدالتوں میں تعاقب کرنا اور ان کی سزا سے فرار کی عدم فراہمی کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ متاثرین کو انصاف مل سکے۔

دوسری جانب، گزشتہ روز اتوار (18 اکتوبر 2026ء) کو قاہرہ میں عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں غزہ کے نسل کشی کے متاثرین کی یادگار کا انعقاد کیا گیا۔ عرب لیگ کی وزرائے خارجہ سطح پر 166ویں اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں 17 اکتوبر کو سالانہ مناسبت قرار دیے جانے کے بعد یہ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب تھی۔

اس تقریب کا مقصد فلسطینی یادداشت کو محفوظ رکھنا، عام شہریوں کے خلاف اسرائیلی تجاوزات، جرائم اور نسل کشی کے واقعات کو دستاویز کرنا اور عرب و بین الاقوامی سطح پر قانونی چارہ جوئی کے اقدامات کو مضبوط بنانا ہے۔

تقریب میں عرب ممالک کے نمائندوں، سفارت کاروں اور پارلیمانی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل السفير ڈاکٹر فائد مصطفیٰ نے سیکرٹری جنرل کی نیابت میں خطاب کیا، جبکہ عرب پارلیمنٹ اور کمیٹی برائے فلسطین کے چیئرمین محمد احمد الیماحی نے بھی خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر قانونی احتساب اور مظالم کی دستاویزی ریکارڈنگ کی اہمیت پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan