Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ پر اسرائیلی بمباری اور فائرنگ، پانچ فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فورسز نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے توپ خانے سے گولہ باری، فضائی حملوں اور فائرنگ کی کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید اور متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ غزہ شہر کے شمال مغرب میں واقع شیخ رضوان کے علاقے میں الاسراء مسجد کے قریب پناہ گزینوں کے خیمے پر قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں نوجوان محمد شعشاعہ جامِ شہادت نوش کر گیا اور کئی دیگر شہری زخمی ہو گئے۔

خان یونس میں ہمارے نامہ نگار نے خبر دی کہ غزہ کے جنوب میں واقع اس شہر کے جنوبی علاقے قیزان رشوان میں قابض دشمن کے ڈرون حملے میں دو شہری شہید ہو گئے۔

نامہ نگار نے مزید بتایا کہ غزہ شہر کے وسطی علاقے درج میں التابعین سکول کے پاس قابض اسرائیل کے ڈرون طیارے سے کی گئی بمباری میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ شہر کے شمال میں واقع الجلاء سٹریٹ پر ہمارے نامہ نگار کے مطابق الصاروخ چوراہے کے قریب قابض اسرائیل کی فضائی بمباری کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

غزہ کے جنوب میں، خان یونس شہر کے جنوب میں واقع نہر البارد کیمپ میں آج صبح قابض فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری زخمی ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ قابض دشمن کی بختہ بند گاڑیوں نے علاقے کے اطراف میں شدید فائرنگ کی۔

قابض دشمن کی فوجی گاڑیوں نے غزہ شہر کے مشرق میں التفاح اور الشجاعیہ کے محلوں کے مشرقی حصوں میں شہریوں کے مکانات اور پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنایا، جبکہ توپ خانے کی گولہ باری قطاع کے شمالی علاقوں تک بھی پھیل گئی۔

غزہ کے وسط میں، قابض دشمن کے توپ خانے نے البريج کیمپ کے شمالی علاقوں پر گولہ باری کی، جبکہ کیمپ کے مشرقی علاقوں کو اسرائیلی ٹینکوں کی شدید فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، اور اس کے ساتھ ہی فوجی گاڑیوں کے تعیناتی کے مقامات سے متصل علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

اسی طرح قابض فورسز نے مواصی رفح کے علاقے میں پناہ گزینوں کے خیموں پر فائرنگ کی، جبکہ خان یونس کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی توپ خانے کی گولہ باری کی گئی۔

اس سے متعلقہ تناظر میں غزہ کے جنوب میں واقع رفح شہر کے ساحل کے قریب کھلے سمندر میں قابض اسرائیل کی جنگی کشتیوں نے اپنے گولے داغے، جو کہ ساحلی علاقوں پر مسلسل مظالم کا حصہ ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں بمباری اور فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔

قابض فورسز نے پیر کی فجر سے جنگ بندی معاہدے کی 10 نئی خلاف ورزیاں کیں، جن میں توپ خانے سے گولہ باری، فضائی حملے، اور ڈرون طیاروں و فوجی گاڑیوں سے فائرنگ شامل ہے۔

اتوار کے روز بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی قابض اسرائیل کی جانب سے کی گئی 23 نئی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

ہنگامی جنگ بندی نافذ ہوئے 375 دن گزر جانے کے باوجود قابض اسرائیل کے مظالم اور تجاوزات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ قطاع کے تمام حصوں میں رہائشی علاقوں اور فلسطینی زمینوں پر عسکری حملے مسلسل ہو رہے ہیں، جس سے معاہدہ ختم ہونے کے خطرات لاحق ہیں اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی و شدید انسانی ضروریات کے سایہ تلے فلسطینیوں کے مصائب میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 جولائی سنہ 2026ء کو جنگ بندی کے مراحل پر عمل درآمد اور غزہ پر جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایک ’روڈ میپ‘ پر پہنچنے کا اعلان کیا تھا، جس پر فلسطینی دھڑوں نے متعدد مواقع پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا تھا، جبکہ اس کے برعکس معاہدے کی روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan