Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

الخلیل میں جارحیت میں شدت، حماس کا فلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی پر انتباہ

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے الخلیل شہر اور مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام قصبوں پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت، زبردستی بیدخلی، مکانات کی مسماری اور شہریوں کے مال و اسباب کی تباہی پر سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے ان سفاکانہ اقدامات کو فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزا کا خونی باب قرار دیا ہے۔

حماس نے اپنے اخباری بیان میں اس امر کو اجاگر کیا کہ الخلیل کا محاصرہ، شہر کے تمام راستوں کی مکمل ناکہ بندی اور شب و روز چھاپے مار کر سینکڑوں خاندانوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنا تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی اخلاقیات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حماس نے واضح کیا کہ بلڈوزروں کی یلغار، رہائشی محلوں کی تباہی اور معصوم بچوں، خواتین و معمر افراد میں دشت پھیلانے سے قابض دشمن کو ہرگز سکیورٹی یا ناجائز تسلط کا جواز میسر نہیں کر سکتا، بلکہ اس سے فلسطینی قوم کا اپنی مٹی اور مقدسات کے دفاع کا عزم مزید پختہ ہوگا۔

جماعت نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپنی اخلاقی و قانونی ذمہ داریاں نبھانے اور الخلیل سمیت پورے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیدخلی و ظلم و ستم کا یہ سلسلہ فوری رکوانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

حماس نے الخلیل اور مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزین کیمپوں کے غیور و صابر عوام سے کامل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا کوئی بھی غاصبانہ حربہ فلسطینیوں کو اپنی مٹی سے جدا کر سکتا ہے نہ ان کا جذبہ حریت توڑ سکتا ہے۔یہ قوم آزادی اور غاصبانہ تسلط کے خاتمے تک اپنا حقِ خودارادیت جاری رکھے گی۔

جماعت کا یہ بیان الخلیل اور اس کے گردونواح میں قابض افواج کی اس ہمہ گیر عسکری مہم کے تناظر میں سامنے آیا ہے جو فرش الھویٰ کے علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد 23 اکتوبر سنہ 2026ء کو شروع کی گئی تھی، جس میں حملہ آوروں کی شہادت سے قبل دو اسرائیلی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔

اس کارروائی کے بعد سے قابض فوج نے پورے شہر ی ناکہ بندی کر رکھی ہے، گھروں پر چھاپے مار کر انہیں فوجی بیرکوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور مکینوں کو جبراً اپنے آشیانے چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قابض افواج الجلدہ اور دير بحہ کے علاقوں سے 3,361 نفوس پر مشتمل 537 خاندانوں کو بے گھر کر چکی ہیں، جبکہ سینکڑوں گھرانے اب بھی اپنے ہی مکانات میں محصور ہیں اور بنیادی انسانی ضروریات و امداد سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan