Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی رہنما ایک سال کی انتظامی حراست کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا

کل بدھ کو اسرائیلی قابض حکام نے ایک سال کی انتظامی حراست کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی رہنما فازع صوافطہ کو طوباس سے رہا کر دیا۔

حماس رہ نما صوافطہ کے اہل خانہ نے ان کی درخواست پر اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی رہائی کے موقعے پراستقبالیہ پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔ صرف ان کے والد حاج صدقی صوافطہ گھر پر انہیں مبارک باد دینے کے لیے پہنچے تھے۔

صوافط کو ایک سال قبل اس وقت انتظامی حراست میں لیا گیا تھا جب قابض فوج کے ایک فوجی دستے نے طوباس گورنری میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

قابض فورسز نے تقریباً دو سال قبل رہ نما فازع صوافطہ کو انتظامی حراست کے بعد رہا کیا تھا۔انہوں نے قابض جیلوں میں کل تعداد 15 سال سے زائد عرصہ قید کاٹی ہے۔

صوافطہ شادی شدہ ہیں اور ان کے چار بچے ہیں۔ انہیں طوباس شہر کے قابل ذکر لوگوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ خود سابق قیدی اور ایک شہید کے بھائی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan