Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

چوبیس گھنٹوں میں 52 مزاحمتی کارروائیاں، 8 صیہونی آباد کار زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا، مزاحمت کی 52 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جس کے نتیجے میں 8 صیہونی آباد کار زخمی ہوئے۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر “معطی” نےمزاحمتی کارروائیوں میں 3 فائرنگ، دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ، دو مقامات پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے، آباد کاروں کے خلاف 13 حملے، ان کے لیے 7 گاڑیوں کو تباہ کرنے اور 26 مقامات پر تصادم کی تفصیلات جاری کیں۔

مقبوضہ بیت المقدس ، رام اللہ، طوباس، طولکرم، قلقیلیہ، جنین، بیت لحم، نابلس اور الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

حملوں کے دوران 8 آباد کار سنگ باری سے زخمی ہوئے۔نابلس کے جنوب میں واقع قصبے عوریف میں شہریوں نے قابض فوج اور آباد کاروں کا بھرپور مقابلہ کیا۔

مزاحمتی کارکنوں نے طولکرم میں نتزانی اوز گیٹ، رام اللہ میں عوفر کیمپ اور طوباس کے قصبے تمون کے قریب قابض فوج پر فائرنگ کی۔

مزاحمتی نوجوانوں نے عزون کے قریب قابض فورسز پر دھماکہ خیز مواد پھینکا، جب کہ انہوں نے قلقیلیہ میں ہوٹل پر پتھراؤ کرنے کے بعد آباد کاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan