دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے پیر کی شام اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے جنگ بندی کے لیے مصر اور قطر کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت نے دونوں برادر ممالک مصر اور قطر کی طرف سے جنگ بندی کے لیے پیش کردہ تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔
حماس کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ نے قطر کے وزیر اعظم الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور مصری وزیر برائے انٹیلی جنس امور عباس کامل سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ حماس نےان کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔