Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایک ہفتے کے دوران 22 فوجیوں کو ہلاک اور 42 گاڑیاں تباہ کیں:القسام

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ بریگیڈ کے سپاہی گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 22اسرائیلی قابض فوجیوں کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ابو عبیدہ نے ایک فوجی رپورٹ میں کہا کہ “گذشتہ ہفتے القسام کے مجاہدین 42 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے اور 22 صیہونی فوجیوں کو پوائنٹ صفر سے ختم کر دیا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ” القسام مجاہدین نے 52 مختلف فوجی مشنوں میں درجنوں افراد کو ہلاک اور زخمی کیا، جس کے دوران غاصب صہیونی افواج کو مشین گنوں اور اسنائپر ہتھیاروں کے علاوہ میزائلوں اور اینٹی پرسن آلات سے نشانہ بنایا گیا”۔

ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، 4 سرنگوں کے داخلی راستے اور ایک بارودی سرنگ کو دشمن کے فوجیوں کے خلاف اڑا دیا گیا۔

فوجی رپورٹ کے مطابق “القسام مجاہدین نے ایک ہرمیس 900 جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا۔ ایک اسکائی لارک طیارہ اور دو ڈرون قبضے میں لے لیے۔”

القسام مجاہدین نے تمام جنگی محوروں پر مارٹر گولوں اور کم فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سے ہیڈ کوارٹر، فیلڈ کمانڈ رومز اور دشمن کے فوجی مراکز کو بھی تباہ کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan