Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹوں میں 12 قتل عام ،126 فلسطینی شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) صیہونی غاصب فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 12 خاندانوں کا قتل عام کیا جس میں 126 شہید اور 241 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے کہا کہ یہ تعداد صرف ان شہداء اور زخمیوں کی ہے جو ہسپتالوں تک پہنچے۔ بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکا۔

وزارت صحت نے تصدیق کی کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 23,210 فلسطینی شہید اور 59,167 زخمی ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر سے صیہونی قابض افواج غزہ کی پٹی پر خونریز جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں انہوں نے شہریوں اور ان کے گھروں پر حملہ کیا۔ غزہ کی پٹی کے بڑے علاقوں کو تباہ کیا اور اس کی 90 فیصد آبادی کو بے گھر کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan