گلگت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) گلگت بلتستان پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف کیپٹن ضمیر شہید چوک گلگت سے سٹی پارک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا،مختلف سکولوں کے طلباوطالبات نے کثیرتعداد میں ریلی میں شرکت کی ،اس موقع پر طلبا وطالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔
اس موقع پر طلبا و طالبات نے اپنے نعروں کے ذریعے عالمی قوتوں کے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔